فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے

فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے

ایک نیوز نیوز: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں مزید حقائق سامنے آگئے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ووٹن کلب سے 1.2 ملین ڈالرز فنڈز انصاف ٹرسٹ اور طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے، ووٹن کرکٹ کلب سے انصاف ٹرسٹ کے لاہور ڈالر اکاؤنٹ میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز آئے، انصاف ٹرسٹ کا یہ ڈالر اکاونٹ صرف ایک ٹرانزیکشن کیلئے کھولا گیا۔

دستاویز کے مطابق الیکشن 2013 میں ووٹن کرکٹ کلب سے آئی اور فنڈنگ پی ٹی آئی الیکشن مہم میں استعمال ہوئی، تحریک انصاف نے یہ رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی اور خفیہ رکھی، ووٹن کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی الیکشن مہم کیلئے فنڈز بھی موصول ہوئے۔

دستاویز کے مطابق 2013 کے عام انتخابات سے پہلے 5لاکھ 75 ہزار ڈالرز طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے، ووٹن کلب سے طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے ایک چیک پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ انصاف ٹرسٹ کے لوکل بینک اکاؤنٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 8 مئی 2013 کو ادا ہوئے، انصاف ٹرسٹ کے اکاونٹ ہولڈرز میں طارق شفیع، عاشق حسین قریشی، حامد زمان، منظور چوہدری اور مبشر احمد شامل ہیں۔