سارو گنگولی کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Oct 07, 2022 | 19:08 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ساروو گنگولی کی اہلیہ اور ڈانسر ڈونا گنگولی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انڈین  میڈیا  رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر  سارو گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے، انہیں گزشتہ چار روز سے کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت تھی تاہم دو روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈونا گنگولی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان میں چکن گونیا کی تصدیق کی۔

دوسری جانب ساروو گنگولی کے بھائی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈونا گنگولی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے، بی سی سی آئی کے صدر بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں