ایک نیوز نیوز: امریکا کی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے ایلن مسک اور ٹوئٹر کے درمیان جاری قانونی لڑائی 28 اکتوبر تک روک دی ۔
جج نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسکاور ٹوئٹر میں 44 ارب ڈالر کی ڈیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے تک کیس کی سماعت معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ عدالت میں جمع کرائے گئے بیان کے مطابق، ایلن مسک کی جانب سے ٹوئٹر خرید کی ڈیل 28 اکتوبر 2022 شام پانچ بجے تک پوری کی جانی ہے۔
عدالت نے کیس میں ملوث فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اگر طے شدہ دن اور وقت پر ڈیل پوری نہیں ہوتی ہے تو نومبر 2022 میں کیس کی دوبارہ سماعت کی تاریخ مل سکتی ہے۔
یادرہے ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک پچھلے تین مہینوں سے ٹویٹر خریدنے کے معاہدے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم گذشتہ روز عدالت میں مسک کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے عدالت میں استدعا کی کہ ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے کو مکمل کرتے ہوئے عدالتی کیس کو معطل کیا جائے۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے گزشتہ پیر کو ٹویٹر کے حصول کے لیے 44 بلین ڈالر کے حقیقی معاہدے پر آگے بڑھنے کا اشارہ دیا تھا۔ ساتھ ہی مسک نے ٹوئٹر کی خریداری پر قانونی جنگ ختم کرنے کی بات بھی کی ہے۔ مصالحت کی خبر آتے ہی ٹویٹر کے شیئرز میں تیزی کے باعث ٹریڈنگ روکنا پڑی۔ مسک نے ٹویٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ اس خبر کے بعد کمپنی کے شیئر 13 فیصد اضافے کے ساتھ 47.95 ڈالر پر پہنچ گئے۔