بختاور بھٹو نے دوسرے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

bakhtawar announced 2nd son name
کیپشن: bakhtawar announced 2nd son name
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بختاور بھٹو نے اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے نام چن لیا.

اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کرنے والی بختاور نے دوسرے  بیٹے کے نام کا اعلان بھی آج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا ہے انہوں  نے نومولود کا نام میرسِجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

بختاور نے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹرپر بتایا کہ مزید لکھا گیا ہے کہ بیٹے کا نام اس کے نانا بابا  سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رکھا ہے ۔اس نام کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ سِج سندھی میں سورج کوکہتے ہیں اور سجاول کا مطلب ہے ابھرتا ہوا سورج۔

محمود چوہدری اور بختاور کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 5 اکتوبرکو ہوئی تھی۔بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔

اسی سال 10 اکتوبر کو محمود چوہدری اور بختاور کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بختاور کے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اوردادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پر میرحاکم محمود چوہدری رکھا گیا۔