کرپٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، بائنانس 10 کروڑ ڈالر سے محروم

Oct 07, 2022 | 16:36 PM

  ایک نیوز نیوز:  سب سے بڑی کرپٹو کرنسی فرم ’بائنانس‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جعل سازوں نے ان کی فرم سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی ہے۔

فرم کے سربراہ چانگپینگ ژاؤ نے  سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔

ان کے بقول: ’مسئلہ اب موجود ہے لیکن آپ کے فنڈز محفوظ ہیں۔ ہم اس زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور صورت حال کے مطابق مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔‘

یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایکزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 ڈالر سے زیادہ کی چوری کیے گئے تھے۔

جعل ساز تیزی سے ’کراس چین برجز‘ میں کمزوریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ وہ ذرائع ہیں جن کو سرمایہ کار اثاثوں کو ایک بلاک چین سے دوسرے بلاک میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

بلاک چینز ڈیجیٹل لیجرز ہیں جو لین دین کی تفصیلات کو محفوظ بناتے ہیں جن میں سب سے بڑا بلاک چین بٹ کوائن ہے لیکن ہزاروں دیگر بلاک چین بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں