ایک نیوز نیوز: ترکی اسرائیل تعلقات بحال، پانچ سال بعد ’’شاکر اوزکن ترنولر‘‘ کو تل ابیب میں پہلا ترک سفیر مقرر کردیا۔
چار سالوں میں اسرائیل میں یہ پہلا ترک سفیر ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے حال ہی میں اپنی حکومت کی طرف سے ترکی میں ملک کے نئے سفیر کے طور پر ’’ایریت للیان‘‘ کی تقرری کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔
لیپڈ نے انقرہ میں اپنے سفیر کی تقرری کو ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اہم قدم قرار دیاتھا۔ للیان دو سال سے انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی انچارج رہے تھے ۔ واضح رہے چار سال قبل اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کے بعد اگست میں ترکی اور اسرائیل نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اتفاق کیا تھا۔
سنہ 2018 میں امریکی سفارت خانہ القدس میں کھولا گیا تو فلسطینیوں نے احتجاج شروع کردیا۔غزہ کی پٹی کی سرحد پر احتجاج کے دوران صہیونی فورسز نے 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ترکی اور اسرائیل میں بھی تعلقات خراب ہو گئے اور دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفیر واپس بلا لئے تھے۔ حالیہ عرصہ میں توانائی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک بڑی علامت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔