شہری پر بہیمانہ تشدد ، کتے کی آوازیں نکلوانے پر تھانیدارمعطل

Oct 07, 2022 | 15:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں شہری پرپولیس افسرکے بہیمانہ تشدد کی ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لاہورکے علاقے بادامی باغ میں پولیس افسر نے  شہری پربہیمانہ تشدد کیا اور  اسے کُتے کی آوازیں نکالنے پربھی مجبور کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پرشدید ردعمل کا اظہار کیا گیا  اورمذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے بعد پنجاب پولیس نے  معامل کا نوٹس لیتے  ہوئے اس پر ٹویٹس کیں۔

ٹویٹ میں بتایا گیا  آئی جی پنجاب کی جانب سے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ 

  بعد ازاں بتایا گیا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ایس ایچ او بادامی باغ آصف جبار کو نہ صرف معطل کر دیا گیا بلکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ہاشم ڈوگرکی جانب سے ایس ایچ اوکی معطلی کا بتاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں واضح کیاگیا  کہ کوئی شخص کسی بھی قماش کا ہو، دین اورقانون پولیس کو ایسے سلوک کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی معطلی کی خبرپرملے جلے ردعمل کااظہارکیا گیا ہے

اس اقدام کو سراہنے والوں کے علاوہ بیشترکا  کہنا تھا کہ یہ معاملہ بھی  دب جائے گا ۔  نوٹس اوربرطرفی وقتی ہے جس کے بعد ایس ایچ اوکو ملازمت پربحال کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں