ایک نیوز نیوز: پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں شہری پرپولیس افسرکے بہیمانہ تشدد کی ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہورکے علاقے بادامی باغ میں پولیس افسر نے شہری پربہیمانہ تشدد کیا اور اسے کُتے کی آوازیں نکالنے پربھی مجبور کیا۔
لاہور میں انسانیت کی تذلیل
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) October 6, 2022
تھانہ بادامی باغ کا ایس ایچ او شہری کو کتا بن کر بھونکنے پر مجبور کرتا رہا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتا رہا
ایس ایچ او کی معطلی نہیں چاہیے۔۔۔۔۔۔محکمہ سے فارغ کرنا چاہیے اور سزا الگ دینی چاہیے@Lahorepoliceops@ccpolahore#FinalCall pic.twitter.com/v4txQ9upft
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پرشدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اورمذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے بعد پنجاب پولیس نے معامل کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر ٹویٹس کیں۔
ٹویٹ میں بتایا گیا آئی جی پنجاب کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ایسا افسوسناک واقعہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ https://t.co/eaZRt0Nsfh
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 6, 2022
بعد ازاں بتایا گیا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ایس ایچ او بادامی باغ آصف جبار کو نہ صرف معطل کر دیا گیا بلکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ہاشم ڈوگرکی جانب سے ایس ایچ اوکی معطلی کا بتاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں واضح کیاگیا کہ کوئی شخص کسی بھی قماش کا ہو، دین اورقانون پولیس کو ایسے سلوک کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی معطلی کی خبرپرملے جلے ردعمل کااظہارکیا گیا ہے
ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کا آرڈر کردیا گیا ہے-
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) October 6, 2022
کوئ شخص کسی بھی قماش کا ہو ہمارا دین اور قانون ہماری پولیس کو ایسا سلوک کرنے کی اجازت نہیں دیتا https://t.co/nWMloe4z6N
اس اقدام کو سراہنے والوں کے علاوہ بیشترکا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بھی دب جائے گا ۔ نوٹس اوربرطرفی وقتی ہے جس کے بعد ایس ایچ اوکو ملازمت پربحال کردیا جائے گا۔