ایک نیوز نیوز: بھارتی فوج کی نااہلی کا پول کھل گیا، اترپردیش جھانسی کی قریب جنگی مشق کے دوران ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹنے سے جی سی او سمیت دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی جھانسی میں بابینہ فیلڈ فائرنگ رینج میں جنگی ٹینکوں کی مشق جاری تھی کہ فائرنگ کے دوران، ایک ٹی 90 ٹینک کا بیرل پھٹ گیا۔ اس ٹینک کو تین اہلکاروں پر مشتمل عملہ چلا رہا تھا۔ بیرل پھٹنے سے ٹینک کا کمانڈر اور گنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زخمی ڈرائیور کوفوجی ہسپتال بابینا منتقل کر دیا گیا۔جمعرات کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔