ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ،اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی،30 ہزار سیکیورٹی اہلکار پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس، اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 30 ہزار اہلکار اسلام آباد کی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے جبکہ پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس، اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے۔سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے، کنٹنینرزاور دیگر اخراجات کی مد میں یومیہ تقریبا 15کروڑ روپے خرچ ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔کے پی کے سے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی براستہ موٹروے آمد کا خدشہ ہے۔وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بندرکھنے کی تجویز دے دی ہے۔اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز پہنچ گئے ہیں اسکول کالجز میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ جبکہ پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔