ایک نیوز نیوز: نوبل امن انعام دو ہزار بائیس کا اعلان کردیا گیا، بیلاروس کے شہری اور دو تنظیمیں امن کا نوبل انعام برائے 2022 کے حقدار قرار پائے۔
بیلاروس کے سماجی کارکن ایلس بیالیاٹسکی نوبل انعام پانے والوں میں شامل ہیں، انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی روسی تنظیم میموریل کو بھی نوبل انعام دیا گیا جبکہ یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم سینٹر فار سول لبرٹیز کو بھی نوبل انعام ملا ہے۔