ایک کروڑ روپے رشوت لینے پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب گرفتار

Oct 07, 2022 | 12:57 PM

  ایک نیوز نیوز: پنجاب ویجیلنس بیورو کا چھاپا ، ایک کروڑ روپےرشوت خوری پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب آشیش کپور کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب ویجیلنس بیورو میں ایڈیشنل آئی جی آشیش کپور ڈی ایس پی پون کمار اور اے ایس آئی ہرجندر سنگھ  کیخلاف 2016 میں ایک ایف آئی آر درج  کی گئی تھی۔ آشیش کپور نے 2018 میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے کیس میں دو خواتین  کے رشتہ داروں کے نام کیس سے نکلوانے کے بدلے ان سے ایک کروڑ روپیہ کے چیک سائن کروا کر بینک سے نکلوا لیا تھا۔

 یاد رہے کہ ایڈیشنل آئی جی آشیش کپور سینچائی  کرپشن اسکینڈل  کے انچارج انکوائری افسر تھے ۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے پیسے لے کر ان کے نام بے گناہ لوگوں کی فہرست میں ڈال دیئے تھے۔  مقدمے کے اندراج کے بعد بیورو نے  آشیش کی ساری ملکیت سے لے کر بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال  کی تھی۔

 بتایا جاتا ہے کہ وجلنس کی ٹیم نے تقریباً پانچ گھنٹے تک موہالی میں آشیش کے نئے بنگلے کی پیمائش کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ بنانے پر آئے خرچ کا حساب ٹیم نے ان سے مانگا تھا۔ اس نے ان کے بیان قلمبند کیے تھے۔  تاہم اب تفتیش مکمل ہونے پر آشیش کپور کو گرفتار کرلیا گیا ہے

آشیش کپور کا شمار پنجاب پولیس کے تیز طرار افسران میں کیا جاتا رہا ہے۔ وہ چندی گڑھ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ٹینس کے بہترین کھلاڑی  ہونے کی حیثیت سے پولیس ورلڈ گیم میں پنجاب کے لیے وہ کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

مزیدخبریں