زینب شہباز : شہر لاہور کا موسم حبس اور گرمی کے بعد بہتر ہونے لگا۔صبح ہی صبح ٹھنڈی ہوا اور ہلکی دھوپ نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود اور چند ایک مقامات پر ہلکی ہوا کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کردی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ موسم کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 24 ڈگری سنیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہوا کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سارا دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی،اسلام آباد راولپنڈی سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ بھی 168 ریکارڈ کیا گیا ہے۔