لیونل میسی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

Oct 07, 2022 | 12:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ارجنٹاینا  فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر   ورلڈ کپ  ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ای ایس پی این ارجنٹائن سے بات کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا کہ یہ یقینی طور پر میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کرتا ہوں۔ میں اس سال ایک بہت اچھا پری سیزن کرنے کے قابل تھا، جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا۔
میسی  اس سال اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ میسی  نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا ۔  ارجنٹائن کے لیےمیسی نے  164 میچ کھیلے جس میں انہوں نے90 گول سکور کیے۔ اس کے ساتھ میسی ارجانٹائن کیلے سب سے زیادہ گول  سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔میسی کا کہنا تھا کہ  وہ آنے والے ورلڈ کپ کیلے بہت پریشان تھے۔ورلڈ کپ کے بارے میں بے چینی اور اعصابی دباؤ موجود ہیں۔   ہم شدت سے اس کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
  میسی  پیرس سینٹ جرمین کلب کیلئے کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل میسی بارسلونا کیلئے کھیلتے رہے ہیں اور بارسلونا سے ہی انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ 
میسی نے 2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر  بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کیا۔ پہلے میچ میں وہ  صرف دو منٹ ہی کھیل سکے۔   2006 میں میسی نے اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018  کا ورلڈکپ کھیلا۔
میسی نے ارجنٹائن کو گذشتہ سال کوپا امریکہ کا تاج پہنایا تھا۔ انہوں نے فائنل میں روایتی حریف برازیل کو شکست دے کر 28 سالوں میں اپنا پہلا بڑا ٹورنامنٹ ٹائٹل جیتا۔ انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں