معروف بالی وڈ اداکار انتقال کرگئے

Oct 07, 2022 | 12:27 PM

  ایک نیوز نیوز: معروف بالی وڈ اداکار ارون بالی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 79سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ 

ارون بالی طویل عرصے سے علالت کا شکارتھے۔ کچھ مہینے پہلے انہیں اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا تھا۔ ارون بالی میستھینیا گارویس (Myasthenia Gravis ) کی بیماری میں مبتلا تھے۔یہ ایک اٹویمون بیماری ہے جو نروس اور مسسلز کے بیچ کمیونیکیشن فیلور کی وجہ سے ہوتی ہے۔

 ارون بالی نے بالی وڈ فلم ’’ تھری ایڈیٹس‘‘ میں شمل داس چانچڑ کا کردار ادا کیا تھا جو فلم بینوں میں بہت مشہورہوا اسی طرح انہوں نے فلم ’’ لال سنگھ چڈھا میں بھی اہم رول کیا تھا۔

ارون بالی کے انتقال سے ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری
غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔  ان کے پرستار سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کرہے ہیں۔ 

مزیدخبریں