بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں پاکستان مزید تنزلی کا شکار

پاکستان میں حالیہ سیلاب اور سیاسی صورت حال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
کیپشن: پاکستان میں حالیہ سیلاب اور سیاسی صورت حال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز  نے پاکستان کی ریٹنگ  میں مزید کمی کر دی ہے۔ موڈیز  نے پاکستان کی ریٹنگ کو مزید نیچے گراتے ہوئے B3 سے Caa1 کردی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کو یہ ریٹنگ حکومت کے پاس رقم کی کمی اوربیرونی معاشی معاملات پر خطرات بڑھنے کی وجہ سے  دی گئی ہے۔اس  میں پاکستان میں حالیہ سیلاب اور سیاسی صورت حال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔سیلاب سے پہلے ہی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ B2سے B3 کردی تھی جس کا سبب پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کو قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب  پاکستان کی وزارت خزانہ نے موڈیز کی ریٹنگ کو مسترد کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے  ایک بیان میں موقف اختیار کیاگیا  ہے کہ موڈیز کی جانب سے ریٹنگ ایکشن وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے ساتھ پیشگی مشاورت اور ملاقاتوں کے بغیر یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے  مزید  کہاکہ موڈیز کی جانب سے ریٹنگ ایکشن کی اطلاع کے بعد وزارت خزانہ نے 24 گھنٹوں کے دوران مودیز کی ٹیم کے ساتھ دو اجلاس کیےہیں جن میں ڈیٹا اور معلومات کا تبادلہ کیا گیا جس میں واضح طور پر موڈیز کی ریٹنگ ایکشن سے متصادم صورتحال دکھائی دیتی ہے۔وزارت خزانہ معاشی اور مالی حالات کا باقاعدہ جائزہ لینے کے بعد یہ بتانا چاہتی ہے کہ گذشتہ چند مہینوں میں حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی استحکام لانے میں مدد ملی ہے۔