اغواء برائے تاوان ملزم پولیس حراست میں ٹک ٹاک بناتے رہے، ویڈیو وائرل

Oct 07, 2022 | 11:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پنجاب  کے شہر چونیاں  میں اغواء برائے تاوان  ملزم کے ساتھ  اور اس کے دوست   پولیس کی موجودگی میں ٹک ٹاک  بناتے رہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے ملزم کو ہاتھ کڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس چونیاں  لائی عدالت میں پیش کیا اور پیشی کے دوران ملزم کے دوستوں کو عدالت کے احاطے میں ٹک ٹاک بناتے دیکھا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-07/news-1665124245-8929.mp4

ملزم ندیم عرف سپاری نے چند ماہ قبل تھانہ الہ آباد کی حدود میں نامور تاجر کو اغواء کر کے ایک کروڑ روپے تاوان وصول کیا تھا۔  خطرناک ملزم نے  پولیس کی موجودگی میں ٹک ٹاک بنا کر اداروں کو چیلنج کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،۔  ناقص سکیورٹی کے باعث س چونیاں کی عدالتوں سے پہلے بھی خطرناک ملزمان فرار ہو چکے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-07/news-1665124247-5827.mp4

شہریوں  کی جانب سے  ڈی پی او قصور سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا  جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں