ایک نیوز نیوز: پنجاب کے شہر چونیاں میں اغواء برائے تاوان ملزم کے ساتھ اور اس کے دوست پولیس کی موجودگی میں ٹک ٹاک بناتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو ہاتھ کڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس چونیاں لائی عدالت میں پیش کیا اور پیشی کے دوران ملزم کے دوستوں کو عدالت کے احاطے میں ٹک ٹاک بناتے دیکھا گیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-07/news-1665124245-8929.mp4
ملزم ندیم عرف سپاری نے چند ماہ قبل تھانہ الہ آباد کی حدود میں نامور تاجر کو اغواء کر کے ایک کروڑ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ خطرناک ملزم نے پولیس کی موجودگی میں ٹک ٹاک بنا کر اداروں کو چیلنج کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،۔ ناقص سکیورٹی کے باعث س چونیاں کی عدالتوں سے پہلے بھی خطرناک ملزمان فرار ہو چکے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-07/news-1665124247-5827.mp4
شہریوں کی جانب سے ڈی پی او قصور سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔