فیصل آباد: پلازے میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

Oct 07, 2022 | 11:00 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں رات گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ نے پلازے کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث پلازے کی دوسری منزل میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق لٹکے ہوئے بجلی کے تار متعدد بار شارٹ سرکٹ کا باعث بن چکے اور متعدد شکایات کے اندراج کے باوجود بھی حکام انہیں ٹھیک کرنے سے گریزاں ہیں۔

مزیدخبریں