ایک نیوز نیوز: نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 146 رنز ہی بنا سکی۔
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی پاکستانی باؤلنگ کے سامنے بے بس رہے۔ بنگلہ دیش کے اوپنر مہدی حسن 10 رنز پر محمد وسیم کا شکار بنے جبکہ شبیر رحمان کو فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔
محمد نواز نے 13ویں اوور میں بنگلہ دیشی بلے باز لٹن ڈاس کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کیاجس کے بعد محمد نواز اگلی ہی گیند پر مصدق حسین کو بھی پولین کی راہ دکھائی۔ پانچویں وکٹ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے شاہنواز دھانی اور چھٹی وکٹ کپتان شاداب خان نے حاصل کی ۔ساتوٰں اور آٹھویں وکٹ محمد وسیم نے حاصل کی۔ محمد رضوان کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا ئے تھے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 78 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 رنز پر گری تھی ۔ کپتان بابر اعظم22 رنز بنا کر مہدی حسن کی بال پر کیچ دے بیٹھے تھے. جس کے بعد شان مسعود بلے بازی کرنے آئے لیکن وہ بھی 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 13 ، حیدر علی 6 اور آصف علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔