سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے:اسحاق ڈار

Oct 07, 2022 | 10:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی جانب سے  ملکی معیشت میں بہتری کی امید کا اظہار کیا  گیاہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار  کا  کہنا تھا کہ سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ میرےخلاف کوئی فائلیں موجود نہیں تھیں جس پر کیس بنادیتے۔  پاناما میں بھی میرا  نام نہیں تھا۔

ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئےوزیر خزانہ کا  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔  ماضی میں دنیا نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگائی تھی لیکن ہم نے مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا۔

اسحاق ڈار  نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی ہے ٖڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم ہوگی۔پاکستان بدترین عالمی مالی مشکلات کا شکار رہا ہے معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ہے۔ سیاسی جماعتوں کر چاہیے کہ وہ  وعدہ کریں کہ معیشت پر سیاست نہیں کریں گے۔ ہم پاکستانی عوام سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور  پوری کوشش کریں گے کہ عوام کی خدمت کرسکیں۔ کروڑوں روپے کمانے کیلئے ملک کو قرضوں میں نہیں ڈوبایا نہیں جا سکتا ہے۔  پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ گزشتہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں کا خمیازہ ہم  بھگت رہے ہیں۔  شہباز شریف نے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ حکومت دن رات محنت کرکے معیشت بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فی الحال ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے مشکل وقت ہے لیکن یہ بھی گزر جائے گا۔ 

مزیدخبریں