168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بلے بازی جاری

Oct 07, 2022 | 09:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سہ فریقی   سیریز کے افتتاحی میچ میں  پاکستان  کی جانب سے  بنگلہ دیش کو  جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بلے بازی جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم  مقررہ اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا ئے۔ وکٹ کیپر  بلے باز  محمد رضوان شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 78 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

 قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 رنز  پر گری ۔ کپتان بابر اعظم22 رنز بنا کر مہدی حسن کی بال پر   کیچ دے بیٹھے  تھے. جس کے بعد شان مسعود  بلے بازی کرنے آئے لیکن وہ بھی   31  رنز بنا  کر پویلین لوٹ گئے۔  افتخار احمد 13 ، حیدر علی 6  اور آصف علی 4  رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش 168 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 اوورز میں  38 رنز کے مجموعی سکور پر  دونوں بنگلہ دیشی اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ محمد وسیم جونیئر نے اوپنر  بلے باز مہدی حسن کو  10 رنز کے سکور پر ہی پویلین بھیج دیا جس کے بعد حارث رؤف نے دوسرے اوپنر سابر رحمان کو 14 رنز کے سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش نے 16اووز میں6  وکٹوں  کے نقصان پر 104 رنز اسکور کر لیے ہیں۔  پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان۔ محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنوز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کو جیت کیلے 24 گیندوں پر 64 رنز درکار ہیں 

مزیدخبریں