تفصیلات کے مطابق ملتان میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 14 ویں میچ میں بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے 156 رنز بنائے، کپتان حارث سہیل 52 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، اکبر رحمن نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، دیگر کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر کراس نہ کر سکا، سہیل تنویر اور محمد عامر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ناردرن نے 157 رنز کا ہدف 18ویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عمر امین 30، علی عمران 2، روحیل نذیر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 41 جبکہ حماد اعظم نے 30 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یاسر شاہ نے دو جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔