بولڈ تصاویر پر ایمان سلیمان کو تنقید کا سامنا

Oct 07, 2020 | 13:53 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان کو اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے زبردست تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان سلیمان ان دنوں ہنی مون کیلئے وادی ہنزہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ لمحہ بہ لمحہ تصاویر پوسٹ کررہی ہیں تاہم ان کی بعض تصاویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھا رہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CF4lCIoMBN4/?utm_source=ig_embed

ایمان سلیمان نے اپنی ایک رومانوی تصویر پوسٹ کی جس پر ایک ہنگامہ ہی برپا ہوگیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ لڑکی پاگل ہے، اس کو علاج کی ضرورت ہے۔ دوسری خاتون صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حد پار کر لی، کافر ہو تم لوگ؟ ہمارے مذہب میں ایسا نہیں ہوتا۔ ایک مرد صارف نے ایمان سلیمان کو باجی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ایمان کو بتاو ہنزہ پاکستان کا حصہ ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہنزہ میرا وطن ہے مگر ایسی تصاویر ہمارا رواج نہیں۔ واضح رہے ایمان سلیمان نے اپنی پہلی فلم زندگی تماشا ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں مکمل کی ہے جس کو نمائش کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
مزیدخبریں