وزیراعلیٰ نے 25 اکتوبر کو اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ نے 25 اکتوبر کو اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کی منظوری دیدی
لاہور(ایک نیوز نیوز) اورنج لائن میٹر و ٹرین پٹری پرآنے کو تیار، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 25 اکتوبر کو اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعلی نے اورنج ٹرین ٹریک کے نیچے بیوٹیفیکشن کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

اورنج لائن میٹر و ٹرین کا کرایہ پہلے ہی پنجاب کابینہ چالیس روپے طے کر چکی ہے۔ آپریشنل امور کو بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب اورنج ٹرین کے حوالے سے متعدد اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔

وزیراعلی اورنج ٹرین کے امور بارے موقع پر بھی جا کر بریفنگ لے چکے ہیں۔ متعدد اجلاسوں اور تیاریوں کے بعد اورنج ٹرین کے آپریشنل امور کو حتمی شکل دی گئی۔

اورنج ٹرین منصوبہ ستائیس کلو میٹر سے زائد ٹریک پر سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ حکومتی سروے کے مطابق اڑھائی لاکھ لوگ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ سفر کریں گے۔