فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 7 فوڈ پوائنٹس سربمہر

Oct 07, 2020 | 13:47 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، سات فوڈ پوائنٹس سربمہر، دو کو بھاری جرمانے جبکہ آٹھ کو اصلاحی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

صوبہ بھر میں فوڈ اتھارٹی نے 12 ہزار لٹر مضر صحت دددھ، 3ہزار لٹر جعلی دودھ تیار کرنے والا گاڑھا محلول، 625 کلو وے پاؤڈر تلف کیا۔ 370 لٹر آئل، 200 کلو ملاوٹی آٹا ضائع کر دیا گیا۔ بھاری مقدار میں کیمیکلز، گندے انڈے، 6 مکسر مشینیں اور سنیکس پلانٹ ضبط کر لئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ کھلے ناقص آئل کے استعمال پر بادامی باغ لاہور میں نانو فوڈ کو سربمہرکیا گیا۔ جعلی دودھ تیار کرنے پر سلطان کالونی مظفر گڑھ میں امیر ملک یونٹ سیل، کیمیکلزسے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملک یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔
مزیدخبریں