سپریم کورٹ کا تشخیصی مطالعہ سے متعلق اعلامیہ جاری

سپریم کورٹ کا تشخیصی مطالعہ سے متعلق اعلامیہ جاری
کیپشن: Declaration of the Supreme Court regarding the evaluation study

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کا تشخیصی مطالعہ سے متعلق اعلامیہ جاری ہو گیا جس کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سٹریٹجک مداخلت کیلئے تشخیصی مطالعہ شروع کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تشخیصی مطالعہ مختصر اور درمیانی مدت کیلئے ہوگا، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد عدالتی عمل اور نظام میں چیلنجوں کا جائزہ لیں گے، ایک قابل عمل اصلاحاتی منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ریفارمز کے ذریعے کیسز کے بیک لاگ، آسان طریقہ کار، ٹیکنالوجی کے استعمال، شفافیت پر فوکس کیا جائے گا، معاشرے کے پسماندہ طبقات کے مقدمات کو ترجیح اور ہائی پروفائل کیسز کیلئے اصلاحاتی ریفارمز کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سٹیک ہولڈرز کیلئےڈیزائن اور عمل درآمد کا خیال رکھا جا رہا ہے، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد، کورٹ سٹاف، بار ممبران کی آرا کیلئےآن بورڈ لیا جا رہا ہے۔

سٹریٹجک پلان کے مسودے کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوامی بحث اور آراء کیلئےسامنے رکھا جائے گا۔