کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں453پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں453پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: Stock market rose by 453 points at the start of business

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 453 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 92 ہزار 475 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    

خیال رہے کہ  گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تک پہنچی تھی، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 366 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔
دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا تھا، 222کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 168 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 75 کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا  تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 71 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,514 جبکہ کم ترین سطح 91,536 پوائنٹس رہی تھی۔