ہم ہمت نہیں ہاریں گے،جدوجہد جاری رکھیں گے:کملا ہیرس 

ہم ہمت نہیں ہاریں گے،جدوجہد جاری رکھیں گے:کملا ہیرس 
کیپشن: We will not give up, we will continue the struggle: Kamala Harris

ایک نیوز:ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نےالیکشن میں شکست کے بعد خطاب کیا۔
کملا کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے اظہار تشکر کرتی ہوں،ہم ہمت نہیں ہاریں گے، جہد وجہد جاری رکھیں گے،آئین اورقانون کی بالادستی کےلیے جدوجہد کرتے رہے گے۔
کملاہیرس نے کہا کہ آئین اورقانون کی بالادستی کےلیے جدوجہد کرتے رہے گے، الیکشن میں ہار مانتی ہوں،جمہوریت اورآمریت میں یہی واضح فرق ہے،انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی، ٹرمپ کوبتایا اقتدار کی منتقلی کیلئے ان کی مدد کریں گے،اہم امریکا میں جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے لڑتے رہے گے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز  ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کملاہیرس 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔

امریکا کے صدارتی انتخابات میں پہلے ہی  قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔