افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا،7 افراد جاں بحق

Nov 07, 2023 | 23:17 PM

ایک نیوز :افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ایک مسافر گاڑی میں ہوا، سکیورٹی فورسز واقعےکی تحقیقات کر رہی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہےکہ یہ ایک بم دھماکا تھا، افغان حکام کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزیدخبریں