ایک نیوز :بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیے جانےکا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اروند کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔اس معاملے پر اپریل میں سی بی آئی بھی کیجریوال سےتحقیقات کرچکا ہے۔عام آدمی پارٹی کا کہنا ہےکہ بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں۔
عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے رکن سنجےسنگھ بھی منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں ہیں۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ایک وزیرنے کہا کہ اگر اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تو وہ جیل میں بیٹھ کر دہلی کیلئے کام کر یں گے
منی لانڈرنگ کے الزامات : اروندکیجریوال کی گرفتاری کا خدشہ
Nov 07, 2023 | 21:19 PM