پاکپتن،دھان کی باقیات سے بھرے ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی

ایک نیوز :پاکپتن میں تھانہ سٹی کے قریب دھان کی باقیات سے بھرے ٹرالر کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو بے بس، فوٹیج سامنے آگئی 
تفصیلات کے مطابق  آگ لگنے کی وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ۔ سڑک پر کھڑے ٹرالر سے نکلتے شعلے اس قدر بلند تھے کہ ریسکیو اہلکار بھی بے بس دکھائی دیتا رہا۔ آگ کے خوف سے ہوتہ روڈ کئی گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہا۔اور پورا ٹرالر جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو کے مطابق ٹرالر پر دھان کی باقیات لوڈ تھیں۔جسے الیکٹرک سپلائی لائن کے چھو جانے سے آگ لگی۔