مریم نواز کوکراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز،ن لیگ،متحدہ ملاقات کی اندرونی کہانی آگئی

Nov 07, 2023 | 19:00 PM

ایک نیوز :ایم کیو ایم نے مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دیدی۔ن لیگ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفود کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین گرم جوشی بھی دیکھنے کو ملی۔دونوں جماعتوں کا باہمی اختلافی نکات کو بھلا کر نئے سرے سے سیاسی رشتے استوار کرنے کا فیصلہ ہوا ۔دونوں جماعتوں کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رواداری کو فروغ دینے پر اتفاق رائے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے  سندھ کی سطح پر بڑا انتخابی اتحاد بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

ایم کیو ایم نے تجویز دی کہ سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو سندھ میں انتخابی اتحاد بنانے کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ایم کیو ایم پاکستان دیگر جماعتوں سے ابتدائی روابط کر کے مسلم لیگ ن کو آگاہ کرے گی۔پھر مسلم لیگ ن کی قیادت ان جماعتوں کی قیادت سے روابط کر کے معاملات آگے بڑھائے گی۔بعد ازاں نواز شریف دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کرنے کے تمام تر معاملات کی منظوری دینگے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے سندھ کے نئے لیگی صدر بشیر میمن کو ایم کیو ایم کی قیادت سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

ایم کیو ایم پاکستان نے نواز شریف کو دورہ سندھ کے دوران اپنے ہیڈکوارٹر پر آنے کی دعوے دے دی۔نواز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دے دی۔ایم کیو ایم نے لیگی قیادت کوپیشکش کی کہ ایم کیو ایم پاکستان مریم نواز کا الیکشن خود لڑے گی۔لیگی قیادت  نے مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت پر پارٹی میں مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں