انضمام الحق کا معاملہ :عالیہ رشیدپی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دستبردار

انضمام الحق کا معاملہ :عالیہ رشیدپی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دستبردار
کیپشن: انضمام الحق کا معاملہ :عالیہ رشیدپی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دستبردار

ایک نیوز :ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عالیہ رشید سابق چیف سیلیکٹر انضمام الحق کےحوالے سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دستبردار ہوگئیں ۔
تفصیلات کےمطابق عالیہ رشید کی جگہ جنرل منیجر میڈیا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا حصہ بن گئے۔عالیہ رشید نے کہا کہ مفادات کے ٹکراو کے باعث فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہوئی،ذرائع کےمطابق انضمام الحق اور پلیئر ایجنٹ کو تاحال فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب نہیں کیا، انضمام الحق کو تحقیقاتی کمیٹی میں بلانے پر مشاورت ہوئی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کرے گی۔