ایک نیوز :بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔
شکیب الحسن کی جگہ انعام الحق سکواڈ میں شامل،آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے انعام الحق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔انعام الحق نے بنگلہ دیش کی جانب سے 45 ون ڈے کھیل رکھے ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف میچ میں انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔