ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے حکم دیا کہ پورے پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،پورے پنجاب میں کہیں بھی باقیات جلانے کا پتہ چلا تو اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو سنے بغیر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو ملازمت سے برخاست کرنے کی کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔