ایک نیوز :این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی کہا اگلے ہفتے سموگ میں خطرناک حد اضافے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے سموگ ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وسطی اور جنوبی پنجاب میں گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں سموگ کا خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال بھی سموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ راولپنڈی و اسلام آباد میں بھی سموگ کے اثرات ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے سموگ ایڈوائزری
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 7, 2023
آئندہ ہفتے کے دوران وسطی اور جنوبی پنجاب میں گوجرانوالہ،ملتان،لاہور،بہاولپور،فیصل آباد میں سموگ کا خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال بھی سموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ راولپنڈی و اسلام آباد میں بھی سموگ کے اثرات ہو سکتے ہیں pic.twitter.com/LkANeNPhv1
قبل ازیں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظروزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے چار چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چھٹی کا فیصلہ صرف رواں ہفتے کیلئے کیا گیا،رواں ہفتے 4 روز (جمعرات تا اتوار) تمام سرکاری و نجی ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،جمعرات کو 9 نومبر کی چھٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھا،سکولوں، دفاتر میں چھٹیوں کا اطلاق صرف لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آبادمیں ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ مارکیٹیں بھی انہیں اضلاع میں بند ہونگی،ریسٹورنٹ، سینما گھر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بند ہوں گے۔
سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر!!
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 7, 2023
محتاط رہیں۔محفوظ رہیں۔#ndmapk #PSM #smog #winter pic.twitter.com/ieZphZrKSE
ان کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے اسموگ میں کمی لائی جائے نو نومبر کو پورے ملک میں چھٹی ہے دس نو مبر کو بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن کر رہے ہیں،ہفتے کو بیشتر اسکول اور دفتر بند ہوتے ہے جو نہیں ان کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ چھٹی زیادہ اسموگ والوں علاقوں میں کررہے ہیں ہوٹل ، پارک ۔سینما گھر بھی ان دنوں میں بند ہو ں گے ،ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے نوٹیفکیشن کر رہے ہیں ۔