سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت،3سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند 

Nov 07, 2023 | 17:52 PM

ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت،3سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف سائفرکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی۔
سائفر کیس کی سماعت میں3سرکاری گواہان محمد نعمان، عمران سجاد،اور شمعون قیصر نے اپنے بیانات قلمبند کرادیئے ہیں، تینوں گواہان کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل پہنچے۔ عمران خان کے وکلا میں سلمان صفدر، علی گوہر، بیرسٹرعمیرنیازی جب کہ شاہ محمود قریشی کے وکلا میں بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ شامل تھے۔ جب کہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور، ذوالفقارعباس اور رضوان عباسی بھی جیل میں موجود تھے۔
کیس کی سماعت میں آج مزید 3 سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، پیش ہونے والے تینوں گواہان کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے، گواہان میں محمد نعمان، عمران سجاد،اور شمعون قیصر شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں