ایک نیوز : پاکستان کی جانب سے اسرائیلی بربریت کے شکار مظلوم فسلطینیوں کیلیے بھیجی گئی امداد کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی۔
پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کے لیے یہ امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی گئی۔ دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مصر کے دارالحکومت میں قائم العریشن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ جہاں سینیٹر مشتاق احمد نے امداد غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی۔
سینیٹر مشتاق احمد ذاتی حیثیت میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مصر گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر ایک خصوصی طیارہ 19 اکتوبرکو مصر پہنچا تھا۔
پاکستان نے پہلی کھیپ مین مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھییجیں تھیں۔