ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکش کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی.
چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی.