ایک نیوز : سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 859 افراد کی گرفتاری کیلئے لاہورپولیس نے آپریشن شروع کردیا ۔ مطلوب ایک مرکزی ملزم سمیت 58 افراد گرفتار کرلئے گئے ۔
لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے مزید 859 افراد کی شواہد کے ساتھ لسٹ بنائی ھے۔ اور شہر بھر میں ان افراد کی گرفتاری کے لئیے اپریشن کیا جا رہا ھے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں 58 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے باقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپریشن اور انویسٹیگیشن کے 12 ایس پیز اپنی نگرانی میں آپریشن کر رہے ہیں۔