مفت 2ہزاریونٹس کے بدلے کیش دے دیں:سابق چیف جسٹس کی درخواست مسترد

anwer zaheer jamali
کیپشن: anwer zaheer jamali
سورس: google

ایک نیوز :سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے ذریعے حکومت سے کہا تھا کہ وہ بطور سابق جج دو ہزار یونٹ ماہانہ بجلی مفت استعمال کر سکتے ہیں چونکہ انہوں نے سولر سسٹم لگوایا ہوا ہے، اس لیے دو ہزار یونٹ ماہانہ کے پیسے نقد اُن کو ادا کیے جائیں۔

اس خط کے جواب میں فنانس ڈویژن نے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کو آگاہ کیا ہے کہ دو ہزار یونٹ ماہانہ مفت تو دیے جاتے ہیں. اگر وہ استعمال نہ کیے جائیں تو ان کے بدلے میں نقد رقم دینے کی کوئی پالیسی نہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن دس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔