قانون سازی نگران حکومت کا اختیار نہیں ، سینٹر رضا ربانی

raza rabbani
کیپشن: raza rabbani
سورس: google

 ایک نیوز : موشن پکچرز آرڈینینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل ایوان نے موخر کردیا سینیٹر رضا ربانی کی نگران حکومت پر کڑی تنقید بولے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی نگران حکومت نے قانون سازی کے لیے بل ایوان میں پیش کیا یہ ان کا استحقاق ہی نہیں آئین کے مطابق تو نگران سیٹ اپ صرف نوے روز کے لیے ہوتا ہے ۔

وی او 
سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدرات شروع ہوا تو محسن عزیز کے سوالات وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا کہ آج میرا پہلا دن آئندہ ہر سوال کا جواب دیا جائے گا جس پر چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات معطل کردیا نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے دی۔

موش پکچر بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی تو سینیٹر رضا ربانی اپنی سیٹ پر کھڑے ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت یہ بل ایوان میں پیش کرنے کی مجاز نہیں اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئیے جس پر مرتضی سولنگی بولے سینیٹر رضا ربانی کے تحفظات بے بنیاد ہیں آئین ضروری اور ایمرجنسی رولنگ کی اجازت دیتا ہے۔

 سینیٹر سعدیہ عباسی نے ارکان سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہئیے سعدیہ عباسی کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو وزارتوں اور اداروں کےاعلی افسران کی تنخواہوں اور مراعات کی تنقصیلات طلب کرلیں۔

 سینیٹر طاہر بزنجو نے خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے ہماری خارجہ پالیسی امریکا کی پراکسی وار کا حصہ رہی وقت آگیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے۔

 چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔