ایک نیوز : الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول اگلے ماہ جاری کرنے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے بعد شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول کے ساتھ انتخابی فہرستیں منجمد اور پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد ہو جاتی ہے، الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہیں، ذرائع کے کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں ابھی ٹرانسفر پوسٹنگ مکمل نہیں ہو سکیں، الیکشن کمیشن حکام نے بھی دسمبر کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کرنے کی رائے دی ہے، نومبر میں آر اوز کی تعیناتی، حلقہ بندیوں کی اشاعت، ووٹر فہرستیں اور پوسٹنگ ٹرانسفر مکمل کر لی جائیں گی، الیکشن کمیشن نے حکام کو مجوزہ انتخابی شیڈول کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، الیکشن کمیشن قانون کے تحت کم از کم 54 دن پر محیط انتخابی شیڈول جاری کر سکتا ہے