پارٹی مشاورت کا حصہ نہیں، نوازشریف نے بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

پارٹی مشاورت کا حصہ نہیں، نوازشریف نے بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: Not part of party consultation, I will leave if Nawaz Sharif calls, Shahid Khaqan Abbasi

ایک نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ میں موجود ہوں مگر کسی مشاورت اجلاس کا حصہ نہیں، پارٹی کے معاملات سے الگ ہوں، عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوں، نواز شریف بلائیں گے تو چلا جاؤں گا، دعا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نیب کورٹ کراچی پیشی پر پہنچے۔ پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کسی مشاورت کا حصہ نہیں۔ تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے احترام کا تعلق ہے۔ وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں۔ اگرشفاف الیکشن نہیں ہوتے توصورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کے ذریعے جھوٹے مقدمے بناتا ہے۔ آج ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں۔