آئی ایم ایف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی تفصیلات مانگ لیں

Nov 07, 2023 | 13:11 PM

ایک نیوز: ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی تفصیلات مانگ لیں۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینچ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

وزارت خزانہ نے مؤقف اپنایا کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عملدرآمد کیا۔ قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کی کارروائی سے مصنوعی طور پر روپے کی قدر میں اضافہ نہیں ہوا۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائی سے ڈالر ریٹ گرا، گزشتہ تین ماہ میں ان فلو بڑھے جس سے ڈالر کا ریٹ گرا اس دوران حکومت نے کئی ادائیگیاں بھی کیں۔

تکنیکی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف کو مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں