عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کنفرم! 

Nov 07, 2023 | 12:49 PM

ایک نیوز: عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے خط کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے خود عدالت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔ 

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار نواز شریف کی کوشش ہے کہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے نہ دیا جائے۔ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سمیت متعلقہ ادراوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے بڑھتی دہشت گردی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے خط کے جواب میں نیب ترامیم کے سلسلے میں خود پیش ہونے کا کہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے۔ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو قوم اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔ سیکیورٹی کے مسائل کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ 

انتخابات کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن متنازعہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکلاء کو حکم دیا تھا کہ عمران خان اگر عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو انہیں بلایا جائے گا۔ جس کے بعد آج عمران خان نے اپنے وکلاء کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا کہہ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں