نادرا نے 18 ہزار سے زائد شناختی کارڈ منسوخ کردیے

Nov 07, 2023 | 11:47 AM

ایک نیوز: شناختی کارڈ کے غیر قانونی اجراء کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی سرگرم ہوگئی۔ نادرا نے 18 ہزار سے زائد شناختی کارڈ نشاندہی کے بعد منسوخ کر دیے۔

ذرائع نادرا کے مطابق نادرا کی جانب سے محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو مزید مضبوط بنا لیا گیا۔ 

جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث نادرا ملازمین کی نشاندہی بھی جاری ہے، ملوث ملازمین کے لیے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی جائیں گی۔

مزیدخبریں