ایک نیوز: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو مسلم لیگ سندھ کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے بشیر میمن کو ہدایت کی ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ ن کو متحرک کریں جلد دورہ کروں گا۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی ن لیگ کی تنظیم نو کی جائے گی۔ بشیر میمن کو نوجوانوں کو آگے لانے کا ٹاسک دیا گیا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف صاحب نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 7, 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف صاحب نے شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کر دیا
دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے
Be pic.twitter.com/hcEl93OAJV
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی بشیر میمن کو ن لیگ سندھ کا صدر بنانے کی سفارش کی تھی۔ ن لیگ پارٹی کے مرکزی رہنما ایاز صادق کی بشیر میمن کی کارکردگی بارے رپورٹ نے بھی نوازشریف کو متاثر کیا۔ ن لیگ کے سینئر رہنما نے بھی بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر بنانے کی تصدیق کردی ہے۔