ن لیگ نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کردیا

Nov 07, 2023 | 11:31 AM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا، جس کی تعداد 33 ہے۔

منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی کو شامل کیا گیا ہے۔

منشور کمیٹی کا چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے جبکہ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ اور خرم دستگیر کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

رانا احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللّٰہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی اور بشیر میمن منشور کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، نزہت صادق، رانا مشہود کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمٰن، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر افنان اللّٰہ، بیرسٹر امجد سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مریم اورنگزیب، بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ بھی منشور کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں